سینٹرل ایشیا والی بال چیمپئن شپ ، پاکستان مسلسل پانچویں بار کامیاب

سینٹرل ایشیا والی بال چیمپئن شپ ، پاکستان مسلسل پانچویں بار کامیاب

پاکستان نے ایران کے خلاف 18-25، 25-23، 16-25 اور 20-25 سے جیت حاصل کی۔
سینٹرل ایشیا والی بال چیمپئن شپ ، پاکستان مسلسل پانچویں بار کامیاب

Webdesk

|

16 May 2024

پاکستان نے اہم کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے سینٹرل ایشیا والی بال چیمپئن شپ میں مسلسل پانچویں فتح حاصل کرلی۔

پاکستان والی بال ٹیم نے آخری لیگ میچ میں ایران کو 3-1سے شکست دے کر ایونٹ میں پانچویں کامیابی حاصل کرلی۔

پاکستان نے ایران کے خلاف 18-25، 25-23، 16-25 اور 20-25 سے جیت حاصل کی۔

واضح رہے کہ سینٹرل ایشیا والی بال کے لیگ اسٹیج میں پاکستان ٹیم ناقابل شکست رہی ہے۔

سینٹرل ایشیا والی بال چیمپئن شپ کا فائنل کل پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!