ٹی 20 کا عالمی چیمپئن بنانے والے کپتان روہت شرما سے متعلق بھارتی بورڈ کا اہم فیصلہ
ویب ڈیسک
|
8 Jul 2024
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے عالمی ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت کو چیمپئن بنانے والے کپتان روہت شرما سے متعلق بھارتی کرکٹ بورڈ نے اہم فیصلہ کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ روہت شرما اور ویرات کوہلی نے ٹی 20 کا فائنل جیتنے کے تھوڑی دیر بعد ہی ٹی 20 فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
تاہم اب کرکٹ بورڈ نے روہت شرما کے حوالے سے فیصلہ کیا ہے کہ وہ بھارتی ٹیم کی قیادت چیمپئنز ٹرافی تک کریں گے۔
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا ( بی سی سی آئی ) کے سیکریٹری جے شاہ نے تصدیق کی ہے کہ آئندہ برس آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی کپتانی روہت شرما ہی کریں گے۔
جے شاہ نے امید ظاہر کی کہ بھارتی ٹیم روہت شرما کی قیادت میں چیمپئنز ٹرافی اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل بھی حاصل کرلے گی۔
Comments
0 comment