ٹی 20 کی عالمی رینکنگ جاری، بابر اور رضوان کی پوزیشن برقرار، شاہین کی تنزلی

ٹی 20 کی عالمی رینکنگ جاری، بابر اور رضوان کی پوزیشن برقرار، شاہین کی تنزلی

آئی سی سی نے نئی رینکنگ جاری کردی
ٹی 20 کی عالمی رینکنگ جاری، بابر اور رضوان کی پوزیشن برقرار، شاہین کی تنزلی

ویب ڈیسک

|

20 Jun 2024

دبئی: آئی سی سی نے ٹی 20 فارمیٹ میں کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔

آئی سی سی کی رینکنگ میں بلے بازی کے شعبے میں کھلاڑیوں کی پوزیشنز برقرار ہیں، بھارت کے سوریا کمار یادیو پہلے، انگلینڈ کے فل سالٹ دوسرے، پاکستان کے بابر اعظم تیسری اور محمد رضوان بدستور چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔

آسٹریلوی اوپنر ٹریوس ہیڈ پانچ درجے بہتری کے ساتھ پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔

بولرز کی اگر بات کی جائے تو انگلینڈ کے عادل رشید بدستور پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین چھ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

سری لنکا کے ونندو ہاسارنگا اور افغانستان کے راشد خان ایک، ایک درجہ تنزلی کے ساتھ بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئے۔

قومی ٹیم کے بولر شاہین آفریدی تین درجہ تنزلی کے ساتھ 15 ویں نمبر پر چلے گئے۔

رینکنگ کے مطابق آل راؤنڈرز کی کیٹیگری میں آسٹریلیا کے مارکوس اسٹوئنس نے افغانستان کے محمد نبی سے پہلی پوزیشن چھین لی۔

محمد نبی تین درجے تنزی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے۔ جبکہ سری لنکا کے ونندو ہاسارانگا ایک درجہ بہتری کے ساتھ دوسرے اور بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن 2 درجہ بہتری کے ساتھ تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!