ٹی 20 کی نئی عالمی رینکنگ جاری، رضوان اور بابر کی مزید تنزلی

ٹی 20 کی نئی عالمی رینکنگ جاری، رضوان اور بابر کی مزید تنزلی

بابر اعظم چوتھی جبکہ محمد رضوان پانچویں پوزیشن پر آگئے
ٹی 20 کی نئی عالمی رینکنگ جاری، رضوان اور بابر کی مزید تنزلی

ویب ڈیسک

|

27 Jun 2024

آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی کی عالمی رینکنگ جاری کر دی، جس میں بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان کی مزید تنزلی ہوئی ہے۔

آئی سی سی کی جاری کردہ ٹی 20 کی نئی ریکنگ میں آسٹریلوی ٹریوس ہیڈ نے بھارتی سوریا کمار یادیو سے بلے بازی میں پہلی پوزیشن چھین لی۔ بھارتی بلے باز سوریا کمار یادیو 2023سے بیٹنگ میں نمبر ون پوزیشن پر تھے۔

اس کے علاوہ رینکنگ میں بابر اعظم اور محمد رضوان مزید تنزلی کے بعد چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر آگئے۔

بولرز کی کیٹگری میں انگلینڈ کے عادل رشید پہلے ، راشد خان دوسرے اور ہسارنگا تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی بولر شامل نہیں اور شاہین آفریدی 15ویں پوزیشن پر ہیں۔

آل راؤنڈر کیٹگری میں سری لنکن ونندو ہسارنگا پہلی جبکہ افغانستان کے محمد نبی دوسرے، بھارت کے ہاردک پانڈیا تیسرے اور مارکوس اسٹوئینس چوتھے نمبر پر ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈ وسیم آل رائونڈرز کیٹگری میں گیارہویں پوزیشن پر آئے ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!