ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، شائقین کرکٹ کو شعیب ملک یاد آنے لگے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، شائقین کرکٹ کو شعیب ملک یاد آنے لگے

شعیب ملک نے اپنی تازہ تصویریں شیئر کرتے ہوئے اْنہیں کیپشن دیا کہ صوفہ اور کرکٹ اور ساتھ میں دعا کے ایموجی کے ہاتھ بنائے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، شائقین کرکٹ کو شعیب ملک یاد آنے لگے

Webdesk

|

7 Jun 2024

کراچی : پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی شعیب ملک کی نئی تصاویر دیکھ کر مداحوں کو یاد ستانے لگی ۔

گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے سلسلے میں ہونے والے امریکا بمقابلہ پاکستان پر جہاں دنیا بھر کی نظریں جمی ہوئی تھیں وہیں شعیب ملک نے بھی یہ میچ خوب دلچسپی کے ساتھ دیکھا۔

شعیب ملک نے اپنی تازہ تصویریں شیئر کرتے ہوئے اْنہیں کیپشن دیا کہ صوفہ اور کرکٹ اور ساتھ میں دعا کے ایموجی کے ہاتھ بنائے۔

ان تصویروں میں انٹرنیٹ صارفین نے اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو بتایا کہ وہ اْنہیں گراؤنڈ میں ایکشن میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

کسی صارف نے لکھا کہ شعیب ملک امریکا کو جیتتا دیکھ کر خوش ہو رہے ہیں، تو کسی نے کہا کہ شعیب ملک کا ٹیم سے کہنا ہے کہ اور نہ لے کر جاؤ مجھے۔

صارفین کا دلچسپ تبصروں میں لکھنا تھا کہ ہار رہے ہیں بھائی دانت اندر کر لو، ایک صارف نے لکھا کہ بھائی خدا کا واسطہ ہے مڈل آرڈر میں آ جاؤ۔


Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!