ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،کوہلی کو اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ
Webdesk
|
17 Apr 2024
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان ویرات کوہلی کو اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کوہلی جون میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارتی اسکواڈ میں شامل ہوں گے، اس سے قبل مختصر فارمیٹ میں انکی فارم اور اسٹرائیک ریٹ پر خدشات تھے۔
سابق کپتان نے اپنے کیریئر کا زیادہ تر حصہ نمبر 3 پر کھیلا ہے تاہم انکا بین الاقوامی کرکٹ میں بطور اوپنر شاندار ریکارڈ ہے جس میں انہوں نے نو میچوں میں 57 کی اوسط سے 400 رنز بنائے ہیں۔
ویرات کوہلی جاری انڈین پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجرز بنگلورو کے لئے اوپنر کے طور پر کھیل رہے ہیں اور انہوں نے 147 کے اسٹرائیک ریٹ سے سات میچوں میں ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 361 رنز بنائے ہیں۔
ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں افغانستان کے خلاف 122 رنز بنائے تھے جو اس فارمیٹ میں کسی بھی بھارتی بلے باز کا سب سے زیادہ انفرادی اسکور بھی ہے۔
Comments
0 comment