ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا بدلہ پاکستانی لیجنڈز نے لے لیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا بدلہ پاکستانی لیجنڈز نے لے لیا

سریش رائنا بھارت کی جانب سے سب سے نمایاں بیٹسمین تھے جنہوں نے 52 رنز کی اننگز کھیلی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا بدلہ پاکستانی لیجنڈز نے لے لیا

Webdesk

|

7 Jul 2024

برمنگھم: ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز کے 8ویں میچ میں پاکستان نے بھارت چیمپئنز جو 68 رنز سے ہرادیا۔

بھارتی لیجنڈز کی ٹیم پاکستان کے پہاڑ جیسے 243 رنز کے جواب میں مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنا سکی۔

سریش رائنا بھارت کی جانب سے سب سے نمایاں بیٹسمین تھے جنہوں نے 52 رنز کی اننگز کھیلی، روبن اتھاپا 22، امباتی رائیڈو 39 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔

یوراج سنگھ نے14 اور عرفان پٹھان نے 15 رنز بنائے۔انوریت سنگھ نے 20 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض اور شعیب ملک نے 3،3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ سہیل تنویر اور سہیل خان نے 1،1 کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!