تیسرے ٹیسٹ میں پچ کو قومی ٹیم کیلئے سازگار بنانے کی کوشش

تیسرے ٹیسٹ میں پچ کو قومی ٹیم کیلئے سازگار بنانے کی کوشش

اب دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ کیلئے راولپنڈی اسٹیڈیم کی پچ کی تیاری کا عمل شروع ہوگیا ہے۔
تیسرے ٹیسٹ میں پچ کو قومی ٹیم کیلئے سازگار بنانے کی کوشش

Webdesk

|

21 Oct 2024

راولپنڈی : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے فیصلہ کن ٹیسٹ کیلئے  پنڈی اسٹیڈیم میں پچ کی تیاری کا عمل شروع ہوگیا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3  ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ نے پاکستان کو  پہلا ٹیسٹ 47 رنز سے ہرادیا تھا اور دوسرے میچ میں  پاکستان نے انگلینڈ کو  152 رنز سے شکست دی تھی۔

اب دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرے اور فیصلہ کن  ٹیسٹ کیلئے راولپنڈی اسٹیڈیم کی  پچ کی تیاری کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنڈی ٹیسٹ کے لیے پچ اسپنرز کیلئے سازگار بنانے کی کوشش ہوگی، پچ کو سکھانے کیلئے پنکھے اور ہیٹرز کا استعمال کیا جارہا ہے،  3، 3 ہیٹرز دونوں سائیڈز پر رکھے گئے ہیں، ہیٹرز کے سامنے پنکھوں کے ذریعے گرمائی پچ تک پہنچائی جارہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پچ پر دونوں اطراف کالے کپڑے کے استعمال سیزیادہ گرمائی پہنچانے کا پلان بنایا گیا ہے جب کہ دن کے اوقات میں پچ پر کورز بھی نہیں ڈالے جائیں گے، بقیہ تینوں روز پچ کو دن کے روز نہیں ڈھانپا نہیں جائیگا اور پچ کو زیادہ سے زیادہ سکھایاجائیگا تاکہ اس کی نمی ختم ہو۔

قومی کرکٹ ٹیم نے راولپنڈی میں ٹریننگ شروع شروع کر دی ہے اورانگلش ٹیم مزید ایک دن آرام کے بعد (آج)منگل سے پریکٹس کرے گی۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ جمعرات سے شروع ہوگا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!