ورلڈکپ میں دو شکستیں، انضمام بھی بابراعظم پر برس پڑے

ورلڈکپ میں دو شکستیں، انضمام بھی بابراعظم پر برس پڑے

ٹیم کا آئرلینڈ کے خلاف میچ باقی ہے اگر قومی ٹیم آئرلینڈ کے خلاف بھی فتح حاصل کرلے، تب بھی سپر ایٹ میں کوالیفائی کیلئے امریکا کی آئرلینڈ سے شکست پر انحصار کرے گی۔
ورلڈکپ میں دو شکستیں، انضمام بھی بابراعظم پر برس پڑے

Webdesk

|

14 Jun 2024

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پہلے امریکا اور  بھارت سے قومی ٹیم کی شکست پر  کپتان بابر اعظم  کی کارکردگی اور کپتانی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق گرین شرٹس  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا اور پھر بھارت سے شکست کے بعد کینیڈا کے خلاف اپنی پہلی فتح حاصل کرچکی ہے۔

 ٹیم کا آئرلینڈ کے خلاف میچ  باقی ہے اگر قومی ٹیم آئرلینڈ کے خلاف بھی فتح حاصل کرلے، تب بھی سپر ایٹ میں کوالیفائی کیلئے امریکا کی آئرلینڈ سے شکست پر انحصار کرے گی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے 2 میچز میں بدترین شکست پر کپتان بابر اعظم  سینئرز کھلاڑیوں کی تنقید کی زد میں ہے۔اسی دوران اپنے ایک بیان میں سابق کپتان انضمام الحق نے کہا کہ بابر اعظم نے دوسری بار کپتانی تو قبول کر لی تاہم وہ اپنی کارکردگی اور کپتان کی حیثیت سے انصاف نہیں کرسکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کپتان کو کئی بار اختیارات نہیں دیے جاتے انہیں اختیارات لینا پڑتے ہیں لیکن بابر اعظم اختیارات نہیں لے رہے، بابراعظم کے اختیارات نہ لینے کا نقصان ٹیم کو ہورہا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!