ورلڈکپ سپر ایٹ مرحلہ، آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی

ورلڈکپ سپر ایٹ مرحلہ، آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی

بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 140 رنز بنائے
ورلڈکپ سپر ایٹ مرحلہ، آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی

Webdesk

|

21 Jun 2024

نارتھ سائونڈ : ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے سپر ایٹ مرحلے میں آسٹریلیا نے بارش سے متاثرہ میچ میں بنگلہ دیش کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 28 رنز سے شکست دیدی۔

انٹیگوا کے شہر نارتھ سائونڈ میں ٹی20 ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے کے گروپ ون کی ٹیموں کے درمیان میچ میں بارش کی وجہ سے ٹاس میں کچھ دیر کی تاخیر ہوئی۔

بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 140 رنز بنائے جس کے جواب میں آسٹریلیا کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 11.2 اوورز میں 100 رنز کا ہدف ملا، جو اس نے 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اس سے قبل آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، بنگلہ دیش کے اوپننگ بلے باز تنزید حسن کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ گئے، دوسرے اوپنر اور وکٹ کیپر بلے باز لٹن داس 16 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے کپتان نجم الحسین 36 گیندوں پر 41 رنز بناکر نمایاں رہے، توحید ہردائے نے 28 گیندوں پر 40 رنز بنائے، ریشاد حسین 2، شکیب الحسن 8 اور محمد اللہ نے 2 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے 3، ایڈم زمپا 2 ، مچل اسٹارک، مارکوس اسٹوئنس اور گلین میکس ویل نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر کی جارحانہ نصف سنچری کی بدولت مطلوبہ ہدف 2 وکٹ کے نقصان پر ہی حاصل کرلیا۔

 وارنر 35 گیندوں پر 53 رنز بنانے میں کامیاب رہے، ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔

اس کے علاوہ ڈریوس ہیڈ نے 21 گیندوں پر 31 رنز بنائے، مچل مارش ایک رن بناکر آئوٹ ہوئے، گلین میکسوئل نے 14 رنز کی اننگز کھیلی۔بنگلہ دیش کی جانب سے دونوں وکٹیں ریشاد حسین نے حاصل کیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!