وسیم اکرم کی حج کے دوران بولنگ کے انداز میں شیطان کو کنکریاں مارنے کی ویڈیو وائرل

وسیم اکرم کی حج کے دوران بولنگ کے انداز میں شیطان کو کنکریاں مارنے کی ویڈیو وائرل

وسیم اکرم جو مصباح الحق اور فخر عالم کے ہمراہ فریضہ حج کی ادائیگی کر چکے ہیں
وسیم اکرم کی حج کے دوران بولنگ کے انداز میں شیطان کو کنکریاں مارنے کی ویڈیو وائرل

Webdesk

|

28 May 2026

منی: سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے حج کی سعادت حاصل کر لی جمرات کی رمی میں انہوں نے منفرد انداز اپنایا اور بولنگ اسٹائل میں شیطان کو کنکریاں مار کر سب کو حیران کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رواں برس مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی کئی معروف پاکستانی شخصیات نے فریضہ حج کی سعادت حاصل کی۔ ان میں لیجنڈری کرکٹرز وسیم اکرم، مصباح الحق، اداکار و میزبان فخر عالم، بلال عباس، درفشاں سلیم و دیگر شامل ہیں۔

وسیم اکرم نے حج کے دوران منفرد انداز اپنا اور جمرات کی رمی کرتے ہوئے نہ صرف شیطان کو کنکریوں سے ان سوئنگ یارکر کرائیں بلکہ بولڈ کرنے کے بعد جشن بھی منایا، جس کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

وسیم اکرم جو مصباح الحق اور فخر عالم کے ہمراہ فریضہ حج کی ادائیگی کر چکے ہیں۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تینوں شخصیات عام انداز میں شیطانوں کو کنکریاں مار رہے ہیں۔

اسی دوران وسیم اکرم کے اندر شاید ماضی کا کرکٹر انگڑائی لیتا ہے اور وہ بولنگ کے انداز میں کنکریوں کو گیند کی طرح شیطان کی طرف پھینکتے ہیں اور پھر بولڈ کرنے کے بعد جشن والا انداز بھی اپناتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!