ویلڈن پاکستان !

ویلڈن پاکستان !

پاکستان نے تقریبا ساڑھے تین سال کے بعد ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز میں فتح حاصل کی
ویلڈن پاکستان !

ویب ڈیسک

|

26 Oct 2024

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز اپنے نام کر کے ہوم گراؤنڈ پر تین سال بعد سیریز میں فتح حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اسٹیڈیم میں جاری سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2 – ایک سے اپنے نام کرلی۔

اس سے قبل پاکستان نے ہوم گراؤنڈ پر 2021 میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتی تھی۔

اس کے بعد قومی ٹیم کو 2022 میں آسٹریلیا، انگلینڈ اور 2024 میں بنگلادیش سے ہوم گراؤنڈ پر بدترین شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔ انگلینڈ کیخلاف پاکستان نے 19 سال قبل 2005 میں انضمام الحق کی قیادت میں 0-2 سے شکست دی تھی تاہم یواے ای میں 16-2015 میں 3 ٹیسٹ کی سیریز میں گرین شرٹس انگلش شیروں کو ہرانے میں کامیاب رہے تھے۔

خیال رہے کہ شان مسعود کی کپتانی میں پاکستان ابتدائی 6 ٹیسٹ میچز میں شکست کا سامنا رہا جس کی بنیاد پر انہیں تاریخ کا بدترین پاکستانی کپتان کا اعزاز بھی ملا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!