ویمنز ایشیا کپ: سری لنکا نے سیمی فائنل میں پاکستان کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا

ویمنز ایشیا کپ: سری لنکا نے سیمی فائنل میں پاکستان کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا

سری لنکن ویمنز ٹیم نے دمبولا میں کھیلے گئے ویمنز ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
ویمنز ایشیا کپ: سری لنکا نے سیمی فائنل میں پاکستان کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا

Webdesk

|

27 Jul 2024

میزبان سری لنکا کی ویمنز ٹیم نے ویمنز ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان ویمنز ٹیم کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

سری لنکن ویمنز ٹیم نے دمبولا میں کھیلے گئے ویمنز ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

 پاکستان ویمنز ٹیم نے مقررہ 20 اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان  پر 140 رنز بنائے، منیبہ علی 37 اور گل فیروزہ نے 25 رنز کی اننگز کھیلی۔

سری لنکا کی جانب سے کاویشا اور اودیشیکا نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔پاکستان کا 141 رنز کا ہدف سری لنکا ویمنز نے 7 وکٹ کے نقصان پر آخری اوور میں پورا کرلیا۔  

سری لنکا کی جانب سے چماری اتھاپتھو نے 63 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ انوشکا 24 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہیں۔

یوں سری لنکا ویمنز نے 3 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنالی جہاں اس کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!