ویرات کوہلی بھارتی کرکٹ بورڈ پر برس پڑے

ویب ڈیسک
|
17 Mar 2025
بھارتی کرکٹ ٹیم کے مشہور بلے باز ویرات کوہلی نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے فیملی پروٹوکولز سے متعلق نئی پالیسی پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق، بورڈ نے کرکٹ ٹورز کے دوران کھلاڑیوں کے خاندان کے ساتھ رہنے کے دورانیے کو محدود کر دیا ہے۔
ویرات کوہلی نے حال ہی میں آئی پی ایل کے آغاز سے قبل رائل چیلنجرز بنگلور
کی ایک تقریب میں شرکت کے دوران اس معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ غیر ملکی دوروں کے دوران کوئی بھی کھلاڑی تنہا رہ کر پریشان نہیں رہنا چاہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ خراب پرفارمنس کے بعد کھلاڑیوں کو اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنے کی ضرورت ہوتی ہے، کیونکہ یہ انہیں نارمل رہنے اور اپنی گیم کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔
کوہلی نے مزید کہا کہ اگر کسی کھلاڑی سے پوچھا جائے کہ کیا وہ اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں، تو جواب ہمیشہ ہاں میں ہوگا۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ گزارے جانے والے ہر لمحے کو قیمتی سمجھتے ہیں اور اسے ضائع نہیں کرنا چاہتے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تناؤ بھرے حالات کے بعد خاندان کے ساتھ وقت گزارنا بہت ضروری ہوتا ہے، لیکن انہیں لگتا ہے کہ ہر کوئی اس بات کی اہمیت کو نہیں سمجھتا۔
Comments
0 comment