ویرات کوہلی کے کیچ آؤٹ ہونے پر انوشکا حیران ، ویڈیو وائرل

Webdesk
|
2 Mar 2025
کراچی:بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران آؤٹ ہونے پر انکی اہلیہ انوشکا شرما ہکا بکا رہ گئیں۔
کیوی کھلاڑی گلین گلپس نے دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ویرات کوہلی کا حیران کیچ پکڑ کر سب کو حیران کر دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویرات کوہلی نے کیوی بولر کائل جیمسن کو پہلے چوکا لگایا لیکن اگلی ہی گیند پر فیلڈنگ کے لیے موجود گلین فلپس نے ایک ہاتھ سے ناقابل یقین کیچ پکڑ کر سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔
ویرات کوہلی گلین فلپس کی جانب سے حیران کن کیچ پکڑنے پر ہکا بکا رہ گئے جبکہ میدان کے باہر بیٹھی ان کی اہلیہ انوشکا شرما کو بھی اپنے شوہر کے آٹ ہونے کا یقین نہیں آیا۔
آئی سی سی اور شائقین کی جانب سے گلین فلپس کی کیچ کی بے حد تعریف کی جا رہی ہے، جسے ایک مشکل کیچ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔
Comments
0 comment