آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں بابر، رضوان اور شاہین کی ترقی

آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں بابر، رضوان اور شاہین کی ترقی

شاہین آفریدی، بابر اور رضوان کی ایک ایک درجہ ترقی ہوئی ہے
آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں بابر، رضوان اور شاہین کی ترقی

ویب ڈیسک

|

11 Sep 2024

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس میں بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کی ترقی ہوئی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم  712 پوائنٹس کے ساتھ 12ویں سے ایک درجہ ترقی کر کے 11ویں پوزیشن پر آگئے۔ محمد رضوان 720 پوائنٹس کے ساتھ 9ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔

رینکنگ کے مطابق سعود شکیل 661  پوائنٹس کے ساتھ 21 ویں، آل راؤنڈر سلمان علی آغا 606 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 32 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

بلے بازوں میں انگلینڈ کے جوئے روٹ پہلے جبکہ   آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ دوسرے، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن تیسرے، ڈیرل مچل چوتھے اور روہت شرما پانچویں نمبر پر ہیں۔

شاہین آفریدی کی بولنگ رینکنگ میں ترقی ہوئی اور وہ 709 پوائنٹس حاصل کر کے  10ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ اس کے برعکس حسن علی 540 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 34 ویں اور نسیم شاہ 531 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 37 ویں نمبر پر ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!