ایم ایس دھونی پاکستانی کھانوں کے دیوانے نکلے، ویڈیو وائرل

ایم ایس دھونی پاکستانی کھانوں کے دیوانے نکلے، ویڈیو وائرل

دھونی نے مشورہ دیا کہ آپ کو مزیدار کھانوں کیلیے پاکستان جانا چاہیے
ایم ایس دھونی پاکستانی کھانوں کے دیوانے نکلے، ویڈیو وائرل

Webdesk

|

29 Dec 2023

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ  (ایم ایس) دھونی پاکستانی کھانوں کے دیوانے نکلے۔

بھارت کے نامور وکٹ کیپر اور بلے باز مہندرا سنگھ دھونی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنے دوستوں سے کھانوں سے متعلق گفتگو کررہے ہیں۔

دھونی کے ساتھ بیٹھے کسی شخص نے کھانے کے حوالے سے بات کی تو سابق کپتان نے کہا کہ ’اگر آپ کومزیدار کھانا کھانا ہے تو پاکستان جانا چاہیے‘۔

دھونی نے اس جواب کو دیتے ہوئے اپنی توہڑی پر حسرت سے ہاتھ بھی پھیرا اور مسکراتے رہے۔

 

پاکستانی اداکار اور معروف اینکر فخر عالم نے دھونی کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ نے دل جیت لیا، آپ کرکٹ کے علاوہ کھانوں کے معاملے میں بھی ہمارے پویلین میں ہیں‘۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!