ایمرجنگ ایشیا کپ، بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

ایمرجنگ ایشیا کپ، بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

بھارت نے پاکستان کو 7 رنز سے شکست دی
ایمرجنگ ایشیا کپ، بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

ویب ڈیسک

|

19 Oct 2024

اے سی سی مینز ٹی 20ایمرجنگ ایشیا کپ میں بھارت نے پاکستان کو 7 رنز سے شکست دے دی۔

عمان کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کیلیے مقررہ 20 اوورز میں 183 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں قومی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بناسکی۔

قبل ازیں بھارت  کی ا  ے ٹیم نے پاکستان شاہینز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے تھے۔ ابھیشیک شرما 35، پرابھ سمران سنگھ 36 اور تلک ورما 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، پاکستان کے سفیان مقیم نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!