ایسا کیا ہوا کہ ویرات کوہلی نے رنکو سنگھ کو کھری کھری سنادیں؟

ایسا کیا ہوا کہ ویرات کوہلی نے رنکو سنگھ کو کھری کھری سنادیں؟

کولکتہ نے اپنے انسٹاگرم ہینڈل پر دونوں کرکٹرز کے درمیان ہونے والی گفتگو کی ویڈیو شیئر کی۔
ایسا کیا ہوا کہ ویرات کوہلی نے رنکو سنگھ کو کھری کھری سنادیں؟

Webdesk

|

22 Apr 2024

چندی گڑھ:بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے بیٹ ٹوٹنے پر رنکو سنگھ کو کھری کھری سنادیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رنکو سنگھ نے ویراٹ کوہلی سے ایک اور بیٹ مانگ لیا جس پر اسٹار بیٹر نے انھیں منع کرتے ہوئے کہا کہ تم نے میرا دیا گیا پہلا بیٹ اسپنرز پر توڑ دیا۔

رنکو سنگھ نے کہا کہ کوہلی نے مجھے کولکتہ کے ایڈن گارڈنز پر آئی پی ایل میچ سے قبل 29 مارچ کو اپنا بیٹ دیا تھا، کولکتہ نے اپنے انسٹاگرم ہینڈل پر دونوں کرکٹرز کے درمیان ہونے والی گفتگو کی ویڈیو شیئر کی۔

 اس میں رنکوسنگھ اور کوہلی کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا۔رنکو نے کوہلی کو بتایا کہ ان کا دیا گیا بیٹ اسپنر کیخلاف بیٹنگ پر ٹوٹ گیا تھا، کوہلی نے حیرانی سے پوچھا کہ تم نے میرا بیٹ اسپنرز پر توڑ دیا، اب کیوں بتارہے ہوں، میں اب دوسرا بیٹ نہیں دوں گا۔

اس پر رنکو سنگھ نے کہا کہ آپ کی قسم اب نہیں توڑوں گا مگر کوہلی نے کہا کہ میں 2 میچز میں 2 بیٹ نہیں دے سکتا، بعد میں میرے لیے مشکل ہوجاتی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!