یاسرشاہ نے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیدیا

یاسرشاہ نے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیدیا

پاکستان ٹیم اچھی جارہی ہے ابھی انھوں نے آخری دو ٹی ٹوئنٹی میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔
یاسرشاہ نے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیدیا

Webdesk

|

4 Nov 2025

لاہور: لیگ اسپنر یاسر شاہ نے اپنی ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیدیا۔ ایک انٹرویومیں پاکستانی کرکٹر نے کہا کہ کرکٹ بورڈ سے میٹنگ کے بعد ریٹائرمنٹ لے لوں گا۔

پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ نے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے سوال پرکہا کہ اس سال میں ڈومیسٹک کرکٹ نہیں کھیل رہا ہوں اور انشااللہ کوشش کروں گا کہ پی سی بی کے ساتھ بات چیت کے بعد میں ریٹائرمنٹ لے لوں گا۔

ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ نے قومی ٹیم کی حالیہ پرفارمنس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم اچھی جارہی ہے ابھی انھوں نے آخری دو ٹی ٹوئنٹی میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ان سے سوال کیا گیا کہ محمد رضوان کو ٹی ٹونئنٹی ٹیم سے ہٹادیا گیا جبکہ اب انھیں ون ڈے کی کپتانی سے بھی ہٹادیا گیاہے اسی طرح ٹیسٹ میں آپ کی بھی شاندار پرفارمنس تھی مگر آپ کو بھی نکال دیا گیا۔

یاسر شاہ نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوشش ہماری یہی ہوتی ہے کہ پاکستان ٹیم کیلئے پرفارم کریں اور محمد رضوان بھی ایسا ہی کررہے ہیں، سلیکٹرز جس کو بھی کپتان بناتے ہیں سارے پلیئرز اسے ہی سپورٹ کرتے ہیں۔

ٹیم سے باہر ہونے کے سوال قومی کرکٹر یاسر شاہ نے کہا کہ کبھی کبھار ایسا ہوجاتا ہے، میری پرفارمنس اچھی تھی، پہلے میں ان فٹ ہوگیا تھا اور وہ یہی سمجھ رہے تھے کہ مجھے گھٹنے کی انجری دوبارہ ہوگئی ہے تاہم میں نے انھیں کہا تھا کہ اگر ایسا تھا تو مجھ سے فٹنس ٹیسٹ لیا جاتا اگر مجھے فٹنس کی وجہ سے باہر کیا گیا لیکن مجھے اس طرح کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!