10 لاکھ سے زائد لوگوں کو روزگار دینے والا مشہور تاجر چل بسا

10 لاکھ سے زائد لوگوں کو روزگار دینے والا مشہور تاجر چل بسا

بدھ کے روز انہوں نے اپنی آخری سانسیں لیں
10 لاکھ سے زائد لوگوں کو روزگار دینے والا مشہور تاجر چل بسا

Webdesk

|

10 Oct 2024

بھارت کے ارب پتی مشہور صنعت کار اور ایشیا کی امیر ترین شخصیت رتن ٹاٹا 86 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رتن ٹاٹا کو دو روز قبل ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں

 غنودگی کی کیفیت میں پایا گیا تھا جہاں وہ زیر علاج تھے اور اسپتال میں بدھ کو انہوں نے اپنی آخری سانسیں لیں۔ 

تین روز پہلے بھی رتن ٹاٹا کے انتقال کی خبر منظر عام پر آئی تھی تاہم انکے سوشل میڈیا سے اسکی تردید کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ وہ بالکل فٹ اور صحت مند ہیں۔

رتن ٹاٹا کے انتقال پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سمیت سیاست، صنعت اور فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ٹاٹا گروپ

رتن نے مارچ 1991 سے دسمبر 2012 تک ٹاٹا گروپ کی قیادت کی اور ٹاٹا سنز کو نئی بلندیوں تک پہنچایا، مارچ 2024 تک ٹاٹا گروپ کی مالیت 365 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔

ٹاٹا گروپ کی ویب سائٹ کے مطابق 2023-2024 میں ٹاٹا گروپ کی کمپنیوں نے مل کر 165 ارب ڈالر کی آمدنی حاصل کی۔ ٹاٹا گروپ کی 30 کمپنیوں میں مجموعی طور پر 10 لاکھ سے زیادہ افراد ملازمت کرتے ہیں۔

ٹاٹا گروپ کی مشہور کمپنیوں میں ٹاٹا اسٹیل، ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز، ٹاٹا موٹرز، انڈین ہوٹلز، ایئر انڈیا، جیگوار لینڈ روور، ٹائٹن، انفینیٹی ریٹیل (کروما)، ٹرینٹ (ویسٹ سائیڈ، زوڈیو، زارا) شامل ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!