3 hours ago
13 افراد کو قتل کرنے والے مریم کو 80 ہزار افراد کے سامنے پھانسی
ویب ڈیسک
|
6 Dec 2025
افغانستان کے صوبہ خوست میں ایک لرزہ خیز واردات میں گرفتار ملزم کو اسٹیڈیم میں جمع ہزاروں شہریوں کے سامنے سزائے موت دے دی گئی۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق خوست کے اسٹیڈیم میں تقریباً 80 ہزار افراد موجود تھے، جو اس سفاک قاتل کے انجام کے گواہ بنے۔
مجرم نے کچھ عرصہ قبل خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 13 افراد کو بے دردی سے قتل کر دیا تھا، جس کے بعد پورے علاقے میں شدید غم و غصہ پھیل گیا تھا۔ طالبان حکام کے مطابق مقتولین کے ورثا نے قاتل کو کسی قسم کی معافی دینے سے انکار کیا۔
سپریم کورٹ کی ہدایت پر سزا پر عمل درآمد کیا گیا، اور مقتول خاندان کی درخواست پر 13 سالہ لڑکے نے قاتل کو گولی مار کر ہلاک کیا۔ طالبان انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سزا اسلامی قانون کے مطابق دی گئی۔
دوسری جانب اقوام متحدہ نے اس سرعام پھانسی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات غیر انسانی ہیں اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کے مترادف ہیں۔
رپورٹس کے مطابق طالبان کے 2021 میں دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد سے افغانستان میں کم از کم 11 افراد کو سرِ عام سزائے موت دی جا چکی ہے۔
Comments
0 comment