1 hour ago
15 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا تک رسائی پر پابندی کا بل منظور
Webdesk
|
22 Jul 2026
پیرس: فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا تک رسائی پر پابندی کا بل منظور کرلیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا تک رسائی پر پابندی 2 مرحلوں میں لگائی جائے گی۔
پہلے مرحلے میں یکم ستمبر سے 15 سال سے کم عمر بچوں کے نئے سوشل میڈیا اکانٹس بنانے پر پابندی لگے گی جب کہ موجودہ اکانٹس پر پابندی جنوری 2027 سے لاگو ہوگی ۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فرانس کے صدر میکرون نے اسے اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل برطانیہ اور آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک نے بھی 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا اعلان کیا ہے جب کہ برطانیہ میں کم عمر بچوں کے انرجی ڈرنکس پینے پر بھی پابندی لگائی جارہی ہے۔
Comments
0 comment