400 خواتین سے جنسی زیادتی کرنیوالا بھارتی سیاستدان جرمنی فرار
Webdesk
|
7 May 2024
نئی دہلی:چار سو خواتین سے جنسی زیادتی اور ان کی ویڈیو بنانے والا بھارتی سیاستدان جرمنی فرار ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پرجوال ریوانا بھارتی وزیراعظم مودی کی اتحادی جماعت کا رکن اور بھارت کے سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوگوڑا کا پوتا ہے۔
پرجوال ریوانا کی جماعت جنتال دل ریاست کرناٹک میں بی جے پی کی اتحادی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے سابق وزیراعظم دیوگوڑا کے بیٹے کو ملازمہ پر جنسی تشدد کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق پرجوال کے گھر میں کام کرنے والی لڑکی نے پولیس کو زیادتی کی شکایت کی تھی، لڑکی نے اس کے والد پر بھی جنسی تشدد کا الزام لگایا تھا۔پرجوال کے پاس 400 خواتین سے مبینہ زیادتی کی 2800 ویڈیوز تھیں۔
زیادتی کی ویڈیوز کی 2 ہزار یو ایس بی ریاست کے پارکوں، بسوں اور ٹرینوں سے ملیں، یہ ویڈیوز پرجوال ریوانا ہی کے سابق ڈرائیور نے لیک کیں۔
بنگلور کی سابق کونسلر نے بھی پرجوال پر کئی بار زیادتی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
دوسری جانب بھارتی سیاستدان راہول گاندھی نے کہا کہ یہ جنسی اسکینڈل نہیں اجتماعی زیادتی کا سنگین معاملہ ہے، نریندر مودی نے زیادتی کرنے والے پرجوال ریوانا کا ساتھ دیا ہے۔
Comments
0 comment