عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق پاکستان کے خط پر امریکا کا جواب دینے سے گریز

عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق پاکستان کے خط پر امریکا کا جواب دینے سے گریز

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے جواب دینے سے انکار کردیا
عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق پاکستان کے خط پر امریکا کا جواب دینے سے گریز

ویب ڈیسک

|

24 Oct 2024

امریکی محکمہ خارجہ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے حکومت پاکستان کے خط پر جواب دینے سے انکار کردیا۔

وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل سے صحافی نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے سوال کیا۔

نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ میں نجی سفارتی رابطوں پر بات نہیں کرسکتا، اس حوالے سے معلومات کیلیے محکمہ انصاف سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔

ویدانت نے کہا کہ امریکا پاکستان سمیت دنیا بھر میں توہینِ مذہب کے قوانین کی یکساں مخالفت کرتا ہے اور سمجھتا ہے کہ ایسے قوانین اظہار رائے کی آزادی، مذہب یا عقیدے کی آزادی سمیت انسانی حقوق، بنیادی آزادیوں کے استعمال کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!