22 hours ago
عراق میں 11 سال بعد موصل کا ایئر پورٹ دوبارہ کھولنے کااعلان
وزیر اعظم کے بیان کے مطابق موصل ایئر پورٹ کے رن وے سمیت دیگر تعمیرات کا 80 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے۔
Webdesk
|
23 Dec 2024
بغداد: عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی نے حکم دیا ہے کہ عراق کے دوسرے بڑے شہر موصل کا ایئر پورٹ جون میں کھول دیا جائے۔ موصل کا ایئر پورٹ پچھلے گیارہ سال سے اس وقت سے بند ہے جب داعش نے موصل پر قبضہ کر لیا تھا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر اعظم کے بیان کے مطابق موصل ایئر پورٹ کے رن وے سمیت دیگر تعمیرات کا 80 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے۔
اس سے پہلے جنگ کے دوران یہ ایئر پورٹ مکمل تباہ ہو گیا تھا ، 2022 اگست میں اس وقت کے وزیر اعظم نے ایئر پورٹ کا نئے سرے سے سنگ بنیاد رکھا تھا، اب اس کی تعمیرات آخری مرحلے میں ہیں۔
وزیر اعظم السوڈانی نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ موصل میں تگریس کے مغربی کنارے کی بحالی بھی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا عراق اب محفوظ ہے اور استحکام کے سیدھے راستے پر ہے۔
Comments
0 comment