’عازمین حج فوٹو اور ویڈیو کے بجائے قیمتی وقت عبادت پر لگائیں‘
سعودی وزارت حج و عمرہ کی عازمین کو تاکید، قیمتی لمحات کی قدر کرنے کا مشورہ
ویب ڈیسک
|
14 Jun 2024
حج کا آغاز ہوتے ہی سعودی عرب نے عازمین سے اپیل کی ہے کہ وہ فوٹو گرافی اور ویڈیو گرافی پر وقت ضائع کرنے سے گریز کریں۔
وزارت حج و عمرہ نے عازمین کو ہدایت کی کہ وہ مناسک حج اور ذوالحجہ کے ایام میں عبادتوں اور اللہ کی رحمت حاصل کرنے پر توجہ دیں اور اپنے قیمتی وقت کو فوٹو ، ویڈیو گرافی پر ضائع نہ کریں۔
وزارت نے حجاج کو مسجد الحرام میں بالخصوص عبادت میں مشغول رہنے اور دعائیں کرنے کی ترغیب دی اور کہا ہے کہ مسجدالحرام میں جتنے وقت بھی موجود رہیں دعائیں کریں کیونکہ یہ بہت قیمتی لمحہ ہے۔
سوشل میڈیا پر تجربات شیئر کرنے کے بڑھتے ہوئے رجحان کے درمیان یہ پیغام حجاج کرام کے لیے ہے تاکہ مقدس مقامات کے تقدس اور روح کو برقرار رکھا جائے۔
Comments
0 comment