4 hours ago
آبنائے ہرمز کھولنے کے حوالے سے امریکا کے ساتھ کوئی اتفاقِ رائے نہیں ہوا: ایران
Webdesk
|
28 May 2026
تہران: ایرانی پارلیمنٹ کی نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ ایران کسی بھی بیرونی دبا، خصوصا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دباؤ میں آکر اپنی ریڈ لائنز سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو کھولنے کے حوالے سے امریکا کے ساتھ کوئی اتفاقِ رائے نہیں ہوا۔رپورٹ کے مطابق ابراہیم عزیزی نے واضح کیا ہے کہ پابندیاں ختم کرنا ایران کا بنیادی اور مرکزی مطالبہ ہے، جبکہ ایران کو یورینیم افزودگی اور اس کی مکمل ملکیت کا حق حاصل ہے۔ابراہیم عزیزی کا کہنا تھا کہ حقوق کسی بھی مذاکرات یا دبا کے تحت قابلِ دستبرداری نہیں ہیں۔
دوسری جانب ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری علی باقری کنی نے بھی سخت مقف اپناتے ہوئے کہا کہ افزودہ یورینیم کے ذخائر کسی بھی مذاکراتی عمل کا حصہ نہیں بن سکتے۔علی باقری کے مطابق آبنائے ہرمز کے حوالے سے بھی ایران کے مقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور اس اہم آبی گزرگاہ پر ایران کی اتھارٹی برقرار رہے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ آبنائے ہرمز کو کھولنے یا اس کے انتظامات کے حوالے سے امریکا کے ساتھ تاحال کوئی اتفاقِ رائے نہیں ہوا ہے۔
خیال رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان ایک بار پھر کشیدگی دیکھنے میں آئی ہے۔ جمعرات کی صبح امریکا کی جانب سے ایران کے ساحلی شہر بندر عباس پر فضائی حملے کیے گیے ہیں جس کے جواب میں ایران نے امریکی ایئر بیس کو نشانہ بنایا ہے۔ جس پر ایرانی پاسدارانِ انقلاب گارڈز نے کہا ہے کہ خطے میں ایک امریکی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا ہے، آئندہ کسی بھی حملے کا جواب ضرور دیا جائے گا۔
Comments
0 comment