آبنائے ہرمز ایران اور عمان کا مشترکہ علاقہ ہے، ایرانی وزیرخارجہ

آبنائے ہرمز ایران اور عمان کا مشترکہ علاقہ ہے، ایرانی وزیرخارجہ

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہماری طاقتور افواج کسی بھی حملے یا دھمکی کا جواب دیے بغیر نہیں رہیں گی
آبنائے ہرمز ایران اور عمان کا مشترکہ علاقہ ہے، ایرانی وزیرخارجہ

Webdesk

|

10 Jun 2026

تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ میدان جنگ میں شکست کے بعد امریکا نے ہمارے عزم کو آزمانے کی کوشش کی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے بیان میں ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہماری طاقتور افواج کسی بھی حملے یا دھمکی کا جواب دیے بغیر نہیں رہیں گی۔

محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے خطے سے نکلیں۔ان کا کہنا تھا کہ خلیج فارس کی تاریخ بیرونی حملہ آوروں کی تباہی کے ابواب سے بھری پڑی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بنائے ہرمز امریکا سے ہزاروں میل کے فاصلے پر ہے، بحری حدود بالکل واضح ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج اپنی علاقائی حدود کی خلاف ورزی کے خلاف ہمیشہ چوکس رہتی ہیں، ہمارے علاقے کے نزدیک غیر ملکی افواج مسلسل خطرات کی زد میں ہیں۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ یہ خطرات ان کو اپنی انسانی غلطیوں، حادثات یا فائرنگ تبادلے کی وجہ سے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خطرات کم کرنے کا بہترین حل یہ ہے کہ وہ یہاں سے چلے جائیں، ہم سفارتکاری کی زبان کو ترجیح دیتے ہیں لیکن ہم دوسری زبانیں بولنا بھی جانتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!