آپریشن سندور جاری ہے، بھارتی فضائیہ کا ہٹ دھرمی پر مبنی اعلان

آپریشن سندور جاری ہے، بھارتی فضائیہ کا ہٹ دھرمی پر مبنی اعلان

سماجی رابطے کی سائٹ پر بھارتی ایئر فورس نے اعلان کیا ہے
آپریشن سندور جاری ہے، بھارتی فضائیہ کا ہٹ دھرمی پر مبنی اعلان

ویب ڈیسک

|

11 May 2025

بھارتی فضائیہ نے سماجی میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر دعویٰ کیا ہے کہ ا نے 'آپریشن سندور' کے تحت کئی کارروائیاں کامیابی سے انجام دی ہیں اور یہ آپریشن "اب بھی جاری ہے"۔ 

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب پاکستان اور بھارت نے امریکا اور دیگر ممالک کی ثالثی میں جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا۔  

ادھر پاکستان نے بھارت کے ساتھ جنگ بندی معاہدے پر اپنے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کسی بھی مسئلے کے حل کے لیے مکالمے اور باہمی تفہیم کی اہمیت پر زور دیا۔  

وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق، "پاکستان بھارت کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے مکمل نفاذ کے لیے پرعزم ہے۔''

ترجمان نے کہا کہ اگرچہ بھارت نے بعض علاقوں میں معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، لیکن پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ وزارت نے محاذ پر تعینات فوجی دستوں کو صبر اور نظم و ضبط سے کام لینے کی ہدایت کی ہے۔ 

"ہمارے فوجی دستے ذمہ داری اور تحمل سے صورتحال کو سنبھال رہے ہیں،"۔

اس سے قبل سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ بھارت اور پاکستان نے امریکی ثالثی میں "مکمل اور فوری" جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔

 ٹرمپ نے کہا کہ "امریکہ کی ثالثی میں طویل مذاکرات کے بعد میں خوشی سے اعلان کرتا ہوں کہ بھارت اور پاکستان نے مکمل اور فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں ممالک کو عام فہم اور عظیم ذہانت استعمال کرنے پر مبارکباد۔ اس معاملے پر توجہ دینے کا شکریہ۔"

ہفتے کے روز پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایک انٹرویو میں جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کی اور بتایا کہ یہ جنگ بندی شام 4:30 سے نافذ ہے۔  

ہفتے کی صبح پاکستان نے 'بنیان المرصوص' کے عنوان سے جوابی فوجی آپریشن کا آغاز کیا تھا، جو بھارت کے فضائی حملے کے جواب میں تھا۔ 

جمعہ اور ہفتے کی درمیانی رات بھارت نے پنجاب کے کئی مقامات بشمول نور خان ایئر بیس، شورکوٹ ایئر بیس اور مرید ایئر بیس پر ایئر ٹو گراؤنڈ میزائل سے حملہ کیا تھا۔ تاہم پاک فضائیہ نے تصدیق کی کہ تمام اہم فوجی اثاثے محفوظ ہیں۔  

جوابی کارروائی میں پاکستان نے مقامی طور پر تیار کردہ 'فاتح-1' میزائل استعمال کیا، جو 6-7 مئی کو بھارتی فوجی حملے میں شہید ہونے والے پاکستانی بچوں کی یاد میں وقف تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!