بھارت: نائٹ کلب میں آتشزدگی، 23 افراد ہلاک

بھارت: نائٹ کلب میں آتشزدگی، 23 افراد ہلاک

گوا کے وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ واقعے کے ذمے داروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔
بھارت: نائٹ کلب میں آتشزدگی، 23 افراد ہلاک

Webdesk

|

7 Dec 2025

گوا: بھارتی ریاست گواکے نائٹ کلب میں آگ لگنے سے 23 افراد ہلاک ہوگئے، کلب میں سلنڈر پھٹنے سے آگ لگی۔

ہلاک ہونے والے افراد میں عملے کے ارکان اور سیاح شامل ہیں، واقعہ گوا کے ضلع ارپورہ میں پیش آیا۔گوا کے وزیر اعلی نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ جائزہ لیا جائے گا کہ آگ سے بچاو کے اصولوں اور عمارت کے قوانین کی پیروی کی گئی تھی یا نہیں۔ گوا کے وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ واقعے کے ذمے داروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!