بھارت میں گائے کے گوشت کے نام پر 11 مسلمانوں کے گھر منہدم

بھارت میں گائے کے گوشت کے نام پر 11 مسلمانوں کے گھر منہدم

ضلعی حکومت اور پولیس نے مسلمانوں کے گھروں کو مسمار کیا
بھارت میں گائے کے گوشت کے نام پر 11 مسلمانوں کے گھر منہدم

ویب ڈیسک

|

16 Jun 2024

بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے ضلع منڈلا میں گائے کا گوشت  کے الزام میں ریاست نے مسلمانوں کے گیارہ مکانات منہدم کردیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس  ضلع  منڈلا کے پولیس سپرنٹنڈنٹ  رجت سکلیچا  نے بتایا  کہ مویشیوں سے متعلق غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔  نین پور قصبے میں قربانی کی غرض سے ذبح کیلئے بڑی تعداد میں گائیں کی یرغمال بنائے کی اطلاع کی گئی۔ 

انہوں نے بتایا کہ  گھروں میں 150 کے قریب گائیں بندھی تھیں جبکہ ریفریجریٹرز سے گائے کا گوشت برآمد ہوا۔ حکام کو چھاپے کے دوران گھروں سے مویشیوں کی کھال اور ہڈیاں بھی ملیں۔  دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ 11 مکانات جنہیں منہدم کیا گیا وہ سرکاری زمین پر بنائے گئے تھے ۔

واضح رہے کہ بھارت میں گائے کے ذبیحہ پر پابندی ہے اور خلاف ورزی پر 7 سال قید کی سزا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!