بھارت میں قدرتی آفات سے 31 شہری ہلاک، لاکھوں بے گھر
Webdesk
|
20 Jun 2024
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہیٹ ویو سے پانچ جبکہ آسام میں بارشوں اور سیلاب سے 26 افراد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست آسام میں شدید بارشوں اور سیلاب كے باعث كم از كم 26 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ لاکھوں افراد اب تک بے گھر ہوچکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق آسام کے 15 سے زائد اضلاع متاثر ہوئے جبکہ 1300 ایکڑ سے زائد رقبے پر کھڑی فصلیں مکمل تباہ ہوگئیں۔سیلاب كے باعث 5000 سے زائد لوگوں كو ریلیف كیمپوں میں منتقل كیا گیا ہے جبكہ 50 ہزار سے زائد جانور بھی سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔
اُدھر بھارتی دارالحكومت نئی دلی میں شدید گرمی كے باعث ہیٹ ویو سے 5 افرادہلاک ہو گئے، 3 دنوں میں ہیٹ ویو كے درجہ حرارت 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کیا گیا ہے۔
دوسری جانب شدید گرمی كے باعث نئی دلی شہر میں پانی كی بھی قلت ہوگئی ہے۔
Comments
0 comment