بھارت میں ٹریفک حادثے میں مرنے والی مسلم خاتون کے ساتھ سڑک پر حرکت، انسانیت شرما گئی

بھارت میں ٹریفک حادثے میں مرنے والی مسلم خاتون کے ساتھ سڑک پر حرکت، انسانیت شرما گئی

نامعلوم شخص متوفیہ کے ہاتھ سے سونے کی چوڑیاں اتار کر فرار ہوگیا
بھارت میں ٹریفک حادثے میں مرنے والی مسلم خاتون کے ساتھ سڑک پر حرکت، انسانیت شرما گئی

ویب ڈیسک

|

13 Dec 2024

بھارت کے شہر ممبئی میں ایک ایسا لرزہ خیز اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جس پر انسانیت شرما گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی میں بس کی ٹکر سے ایک خاتون انتقال کرگئی تھی جس پر لوگ وہاں جمع ہوئے اور پھر مجمع میں موجود ایک شخص نے خاتون کے ہاتھ میں موجود سونے کی چوڑیاں اتاریں اور چلتا بنا۔

اس حادثے میں خاتون سمیت 7 افراد ہلاک ہوئے، لڑکی کی شناخت فاطمہ کے نام سے ہوئی جس کے ہاتھوں سے نیلا ہیلمٹ پہنے نامعلوم شخص نے سونے کی تین چوڑیاں اتاریں اور فرار ہوگیا۔

موقع پر موجود لوگ سمجھے کہ موٹرسائیکل سوار شخص متاثرہ افراد کی مدد کررہا ہے۔ خاتون کا نام فاطمہ کنیز انصاری تھا جو ایک اسپتال میں بطور نرس کام کرتی تھیں۔

ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ فاطمہ انصاری ایس جی بریو مارگ پر ایک عمارت کے باہر کھڑی تھیں جب بس نے اُن کو ہٹ کیا۔ ویڈیو میں موجود شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’ان کا موبائل میرے پاس ہے۔‘ 

مبینہ طور پر مذکورہ نامعلوم شخص نے خاتون کا زیور ان کی مدد کرنے اور ان کی حفاظت کرنے کے بہانے اُتار لیا تھا۔ بعد ازاں فاطمہ انصاری کے لواحقین کا کہنا تھا کہ اگرچہ خاتون کا موبائل فون انہیں مل گیا ہے، لیکن نامعلوم شخص اُن کی سونے کی چوڑیاں لے گیا ہے۔

اس واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے نامعلوم شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔  

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!