بھارت نے موچی کا کام کرنے والے اپنے ہی شہری کو پاکستانی ایجنٹ قرار دے کر گرفتار کرلیا

بھارت نے موچی کا کام کرنے والے اپنے ہی شہری کو پاکستانی ایجنٹ قرار دے کر گرفتار کرلیا

موچی گزشتہ 7 سالوں سے فوجی چھاؤنی کے قریب دکان چلاتا تھا
بھارت نے موچی کا کام کرنے والے اپنے ہی شہری کو پاکستانی ایجنٹ قرار دے کر گرفتار کرلیا

ویب ڈیسک

|

1 May 2025

نئی دہلی: پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف بھارت نے اپنے ہی شہری اور موچی کو پاکستانی ایجنٹ قرار دیتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خلاف جارحانہ پروپیگنڈے میں الجھے بھارت کو اپنی ہی سیکیورٹی غفلت کا منہ بولتا ثبوت مل گیا ہے۔

بھٹنڈہ چھاؤنی میں 7 سے 8 سال تک کام کرنے والے بہار کے ایک معمولی موچی سنیل کمار رام کو بھارتی فوج نے مبینہ طور پر 'پاکستانی ایجنٹ' کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔  

بھارتی میڈیا کے مطابق، سنیل کمار پر حساس فوجی معلومات کے تبادلے اور ایک خاتون سے مشکوک رابطے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔  

حیرت انگیز امر یہ ہے کہ یہ شخص سالہا سال تک بھارتی فوجی چھاؤنی میں آزادانہ طور پر کام کرتا رہا، جس سے بھارت کے سیکیورٹی پروٹوکولز کی قلعی کھل گئی ہے۔  

بھارتی چینل 'ریپبلک ٹی وی' نے اس واقعے کو اپنی رپورٹ میں نمایاں کیا ہے۔  

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!