بھارتی جارحیت کیخلاف کتنے ملک پاکستان کی حمایت میں ہیں؟

بھارتی جارحیت کیخلاف کتنے ملک پاکستان کی حمایت میں ہیں؟

چین اور ترکیہ نے غیر مشروط حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے
بھارتی جارحیت کیخلاف کتنے ملک پاکستان کی حمایت میں ہیں؟

ویب ڈیسک

|

30 Apr 2025

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سینیٹ اجلاس میں اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ "سندھ طاس معاہدے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا" جبکہ چین اور ترکی نے پاکستان کے ساتھ اپنی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔  

بھارت کو جنگ جیسے حالات پیدا کرنے کا الزام

اسحاق ڈار نے کہا کہ "بھارت نے اگر کوئی جارحانہ کارروائی کی تو پاکستان اینٹ کا جواب پتھر سے دے گا۔ ہم پہل نہیں کریں گے، لیکن جواب ضرور دیں گے۔"

انہوں نے زور دے کر کہا کہ قومی سلامتی کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں ایک ہیں اور ملک کی سالمیت کے لیے متحد ہیں۔  

دوست ممالک کی حمایت 

وزیر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان نے اپنے اتحادی ممالک کو بھارت کے بے بنیاد الزامات سے آگاہ کر دیا ہے۔ چین اور ترکی نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، جبکہ سعودی عرب، قطر، ہنگری، آذربائیجان اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔ چین کے وزیر خارجہ نے خصوصی یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ پاکستان کے موقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔  

سندھ طاس معاہدہ ختم نہیں ہو سکتا

اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ "سندھ طاس معاہدہ دونوں ممالک کے باہمی اتفاق کے بغیر ختم نہیں ہو سکتا۔" انہوں نے شبہ ظاہر کیا کہ بھارت نے اس معاہدے کو ختم کرنے کے لیے پہلگام حملے کا ڈرامہ رچایا ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "یہ معاہدہ انتہائی حساس ہے اور ماضی میں کسی جنگ کے دوران بھی اسے معطل نہیں کیا گیا۔"

وزیر خارجہ نے کہا کہ "پاکستان کا پہلگام حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے اور دنیا ہمارے موقف کو سمجھ رہی ہے۔" انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے بیانیے میں ناکام ہو چکا ہے اور عالمی برادری کو قائل کرنے میں ناکام رہا ہے۔  

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!