بنگلادیش کے طلبہ کا دوبارہ احتجاج شروع کرنے کا اعلان
مطالبہ نہ ماننے کی صورت میں کل سے احتجاج دوبارہ شروع کرنے کا اعلان بھی کردیا۔
Webdesk
|
29 Jul 2024
ڈھاکا: بنگلادیش میں طلبا گروپ نے اپنے گرفتار رہنماں کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مطالبہ نہ ماننے کی صورت میں کل سے احتجاج دوبارہ شروع کرنے کا اعلان بھی کردیا۔
مظاہرے روکنے کیلیے ملک بھر میں پچھلے ہفتے سے کرفیو نافذ ہے۔بنگلادیش میں پچھلے ہفتے ہونے والے پرتشدد احتجاج میں 200 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے، 2 ہزار سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔
پرتشدد احتجاج میں سرکاری طور پر 147 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی۔بنگلادیش میں طلبا نے سرکاری ملازمتوں کے کوٹا سسٹم کے خلاف احتجاج کیا تھا، بنگلادیش کی سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمتوں کیلیے 97 فیصد اوپن میرٹ مقرر کیا ہے۔
Comments
0 comment