بنگلادیش میں کوٹہ سسٹم پر احتجاج، کرفیو نافذ

بنگلادیش میں کوٹہ سسٹم پر احتجاج، کرفیو نافذ

احتجاج کے باعث 107 نوجوان جاں بحق
بنگلادیش میں کوٹہ سسٹم پر احتجاج، کرفیو نافذ

ویب ڈیسک

|

20 Jul 2024

بنگلادیش میں جاری طلبہ کے احتجاج میں 105 افراد کی ہلاکت کے بعد کرفیو نافذ کرکے فوج طلب کرلی گئی جبکہ وزیراعظم نے بھی بیرونی دورے بھی منسوخ کردیے۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری ملازمتوں میں نافذ کردہ 56 فیصد کوٹہ سسٹم کے خلاف بنگلادیش میں کئی روز سے احتجاج جاری ہے۔

پولیس اور مخالف طلبا گروپ کے تشدد سے اب تک 105 مظاہرین جاں بحق جبکہ پولیس اہلکار اور صحافیوں سمیت ڈھائی ہزار سے زائد شہری زخمی ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے پریس سیکریٹری نعیم الاسلام خان نے بتایا کہ حکومت نے سول اداروں کی مدد کیلئے فوج تعینات اور کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے

میڈیا رپورٹ کے مطابق طلبہ نے ایک جیل پر دھاوا بول کر سیکڑوں قیدیوں اور اپنے کو رہا کروالیااور جیل کو نذرِ آتش کر دیا۔ 

بنگلا دیش میں سرکاری ملازمتوں میں کوٹا سسٹم کے خلاف طلبہ کے احتجاج کے باعث صورتِ حال بدستور کشیدہ ہے، تمام اسکول اور یونیورسٹیاں بند، جبکہ ٹرین، موبائل سروس معطل ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!