بنگلہ دیش کی شیر پور جیل سے 500 سے زائد قیدی فرار

بنگلہ دیش کی شیر پور جیل سے 500 سے زائد قیدی فرار

جیل توڑ کر فرار ہونے والے متعدد قیدی مسلح ہیں جبکہ بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے کسی بھی ممکنہ پھیلا کو روکنے کے لیے سرحد پر اپنی تعیناتی بڑھا دی ہے۔
بنگلہ دیش کی شیر پور جیل سے 500 سے زائد قیدی فرار

Webdesk

|

7 Aug 2024

ڈھاکا/نئی دہلی : وزیراعظم شیخ حسینہ کے استعفی کے بعد افراتفری پر مبنی رونما ہونے والے سیاسی صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بنگلہ دیش کی شیر پور جیل سے 500 سے زائد قیدی فرار ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جیل توڑ کر فرار ہونے والے متعدد قیدی مسلح ہیں جبکہ بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے کسی بھی ممکنہ پھیلا کو روکنے کے لیے سرحد پر اپنی تعیناتی بڑھا دی ہے۔

 حکام نے فرار ہونے والوں میں سے 20 کی ممکنہ دہشت گردی سے وابستگی کے طور پر شناخت کی ہے۔شیرپور ضلع میں لاٹھیوں سے لیس ایک بھیڑ نے ضلع جیل میں گھس کر 500 سے زائد قیدیوں کو چھڑا لیا۔

دوسری طرف شورش پسندوں نے کم از کم 6 پولیس اسٹیشنوں میں توڑ پھوڑ کر آگ لگا دی ہے۔ ان پولیس اسٹیشنوں سے اسلحے، گولیاں اور دیگر سامان لوٹے جانے کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔

ڈھاکہ ٹریبیون کی ایک رپورٹ میں بتایا جا رہا ہے کہ عوامی لیگ کے لیڈران و کارکنان کے گھروں و افسران کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!