5 hours ago
برڈ فلو نے جرمنی کو لپیٹ میں لے لیا، لاکھوں جانور ہلاک
چار لاکھ مرغیاں، بطخیں، ہنس اور دیگر پرندے تلف کر دیے گئے ہیں
Webdesk
|
27 Oct 2025
برلن: جرمنی میں برڈ فلو کی خطرناک لہر جاری ہے، بیماری کو مزید پھیلنے سے بچانے کیلیے اب تک لاکھوں جانوروں کو تلف کردیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نوہارڈن برگ کے فارم میں80ہزاربطخیں تلف کردی گئیں وائرس تیزی سے پھیلنے کاخدشہ تھا، فوری کارروائی کی، حکام نے متاثرہ علاقے میں پولٹری کی نقل و حرکت پر عارضی پابندی عائد کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جرمنی میں برڈ فلو کے پھیلا ئوکے بعد 30 سے زائد پولٹری فارموں کو اپنے پرندے تلف کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔
ابتدائی سروے کے مطابق اب تک مجموعی طور پر تقریبا چار لاکھ مرغیاں، بطخیں، ہنس اور دیگر پرندے تلف کر دیے گئے ہیں تاکہ بیماری آگے نہ پھیل سکے۔
Comments
0 comment