بڑی پیشرفت، امریکی کانگریس میں پاکستان کے انتخابات کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی قرارداد کثرت رائے سے منظور
ویب ڈیسک
|
26 Jun 2024
امریکا کی کانگریس نے پاکستان میں ہونے والے 8 فروری کے انتخابات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کروانے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی۔
امریکی ایوان میں عام انتخابات میں بے ضابطگیوں، مداخلت اور شکایت کے حوالے سے قرارداد پیش کی گئی جس کے حق میں 368 ووٹ ڈالے گئے جبکہ مخالفت میں صرف 7 ووٹ پڑے۔
قرارداد میں زور دیا گیا ہے کہ پاکستان کے جمہوری عمل میں لوگوں کی بلا خوف شرکت یقینی بنایا جائے۔ کانگریس اراکین نے الیکشن کے دوران امیدواروں ، ووٹرز کو ہراساں، دھمکیاں دینے اور تشدد کرنے سمیت من مانی حراست و انٹرنیٹ و موبائل رسائی پر پابندی کی مذمت کی اور اسے سیاسی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
قرارداد میں انسانی حقوق، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے پر زور دیا گیا ہے جبکہ صحافت، عوامی آزادی جیسے بنیادی حقوق فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
Comments
0 comment