برطانوی حکومت کی تشکیل نو، پاکستانی نژاد خاتون کو اہم وزارت مل گئی

برطانوی حکومت کی تشکیل نو، پاکستانی نژاد خاتون کو اہم وزارت مل گئی

نومنتخب وزیراعظم نے اپنی کابینہ کی تقرریوں کا عمل شروع کردیا ہے
برطانوی حکومت کی تشکیل نو، پاکستانی نژاد خاتون کو اہم وزارت مل گئی

ویب ڈیسک

|

8 Jul 2024

لندن: برطانوی وزیراعظم نے اپنی کابینہ میں پاکستانی نژاد خاتون کو بھی وزارت دی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق نومنتخب وزیر اعظم کیئر اسٹار مر نے اعلیٰ عہدوں پر تقرریوں کے بعد اب وزرا کی تقرریوں کا عمل شروع کردیا ہے اور وہ اپنے انتخابی منشور پر عمل درآمد کیلیے سینئر سیاست دانوں کو بھی کابینہ میں شامل کررہے ہیں۔

انہوں نے انجیلا رائیز کو نائب وزیر اعظم، ریچل ریوز کو وزارت خزانہ، ڈیوڈ لیمے کو وزیر خارجہ، جان یلے کو وزارت دفاع کا قلمدان سونپا ، اسی کے ساتھ داخلی معاملات کی دیکھ بھال اور وزارت کی ذمہ داری یوویٹ کوپر کو دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزارت تعلیم کا قلمدان  فلپسن، وزارت صحت ویس اسٹریٹگن، وزارت توانائی ایڈملی کو دی گئی ہے۔

برطانوی وزیر اعظم نے سب سے اہم وزارت انصاف کا قلم دان پاکستانی نژاد شبانہ محمود کے سپر د کیا ہے۔

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!