برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کا کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف

برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کا کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف

یہ انکشاف انہوں نے خود اپنے ویڈیو پیغام میں کیا ہے
برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کا کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف

Webdesk

|

23 Mar 2024

برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کنیسر میں مبتلا ہو گئیں ہیں، کہا جارہا ہے کہ برطانوی شہزادی علاج کے ابتدائی مراحل کے بعد روبہ صحت ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ انکشاف انہوں نے خود اپنے ویڈیو پیغام میں کیا ہے جس میں وہ جذباتی ہو کر بیماری سے متعلق پہلی بار تصدیق کر رہی ہیں۔

کیٹ مڈلٹن نے کہا کہ یہ ہمارے پورے خاندان کے لیے ایک ناقابل یقین حد تک مشکل دو مہینے رہے ہیں لیکن میرے پاس ایک بہترین میڈیکل ٹیم ہے جس نے میرا بہت خیال رکھا جس کے لیے میں بہت مشکور ہوں۔

شاہی محل کے مطابق کینسر کی نوعیت نہیں بتائی گئی اور شہزادی جلد مکمل صحت یاب ہوجائیں گی۔

برطانوی شہزادی کا کہنا تھا کہ جنوری میں لندن میں میرے پیٹ کی بڑی سرجری ہوئی اور اس وقت خیال کیا گیا تھا یہ کینسر نہیں ہے تاہم آپریشن کے بعد ہونے والے ٹیسٹوں میں کینسر کی تشخیص ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ میری میڈیکل ٹیم نے مشورہ دیا کیموتھراپی کا کورس کرنا چاہیے ابھی کینسر کے علاج کے ابتدائی مراحل میں ہوں، میں ٹھیک ہوں اور ہر دن مزید مضبوط محسوس کررہی ہوں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!