برطانوی شہزادی کیٹ میڈلٹن نے کینسر کے مرض اور سرجری کی تصدیق کری

برطانوی شہزادی کیٹ میڈلٹن نے کینسر کے مرض اور سرجری کی تصدیق کری

میری کیمو تھراپی چل رہی ہے جبکہ 14 جنوری کو ایک آپریشن کے بعد کینسر کی تشخیص ہوئی، برطانوی شہزادی
برطانوی شہزادی کیٹ میڈلٹن نے کینسر کے مرض اور سرجری کی تصدیق کری

ویب ڈیسک

|

22 Mar 2024

ویلز کی شہزادی نے اعلان کیا ہے کہ انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے اور وہ "احتیاطی کیموتھراپی" کے ابتدائی مراحل میں ہیں۔

جمعہ کو جاری ہونے والے ایک ویڈیو پیغام میں، کیٹ نے کہا کہ اس نے 14 جنوری کو پیٹ میں درد کے بعد ڈاکٹر نے اُن کی سرجری کی تھی، ابتدا میں تو اس کا اندازہ نہیں ہوا کہ یہ کینسر تھا تاہم بعد میں ہونے والے ٹیسٹوں سے اندازہ ہوا کہ وہ کینسر ہی تھا۔

کیٹ نے اپنے بیان مین کہا کہ وہ کینسر کا سن کر شدید صدمے میں چلی گئیں تھیں تاہم پھر اہل خانہ کی سپورٹ کے بعد اُن کی ہمت بندھی۔ شہزادی نے بتایا کہ وہ اور شہزادہ ولیم اپنے خاندان کی خاطر نجی طور پر اس پر کارروائی کرنے کے لیے سب کچھ کر رہے تھے۔

کیٹ نے ویڈیو میں کہا کہ ’میں ٹھیک ہوں اور ہر روز ان چیزوں پر توجہ مرکوز کر کے مضبوط ہو رہی ہوں جو مجھے ٹھیک کرنے میں مدد کریں گی۔ ولیم کا میرے ساتھ ہونا سکون اور یقین دہانی کا بھی ایک بڑا ذریعہ ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ جیسا کہ آپ میں سے بہت سے لوگوں نے محبت، تعاون اور مہربانی کا مظاہرہ کیا ہے۔ یہ ہم دونوں کے لیے بہت معنی رکھتا ہے۔" 

کیٹ نے کہا کہ میری چند روز قبل سامنے آنے کے بعد کئی پیغامات موصول ہوئے جس پر میں سب کی شکر گزار ہوں، ہاں یہ سچ ہے کہ میری سرجری ہوئی تھی اور اب کیمو تھراپی چل ہری ہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ "یہ دو مہینے ہمارے پورے خاندان کے لیے ایک ناقابل یقین حد تک مشکل رہے ہیں، لیکن میرے پاس ایک بہترین میڈیکل ٹیم ہے جس نے میرا بہت خیال رکھا، جس کے لیے میں بہت مشکور ہوں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!