برطانیہ کا ہیتھرو ایئرپورٹ مکمل طور پر کھول دیا گیا
ایئرپورٹ کو بجلی فراہم کرنے والے سب اسٹیشن میں آگ لگنے کے سبب گزشتہ روز تقریبا 1400پروازیں متاثر ہوئی تھیں۔

Webdesk
|
23 Mar 2025
لندن: بجلی کی بندش کے سبب بند ہونے والا برطانیہ کا مصروف ترین ہیتھرو ایئرپورٹ مکمل طور پر کھول دیا گیا ہے تاہم ایئرپورٹ کے مکمل آپریشنل ہونے کے باوجود پروازیں تاخیر سے روانہ ہونے کی توقع ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ایئرپورٹ کو بجلی فراہم کرنے والے سب اسٹیشن میں آگ لگنے کے سبب گزشتہ روز تقریبا 1400پروازیں متاثر ہوئی تھیں۔
ایئرپورٹ کی بندش کے تقریبا 24 گھنٹے بعد ہفتہ کی صبح چھ بجے لزبن کیلئے پرواز روانہ ہوئی، جمعہ کی شام بھی طویل فاصلے کی آٹھ پروازیں روانہ ہوئی تھیں۔
مسافروں کو مشورہ دیا جارہا ہے کہ وہ ایئرپورٹ آنے سے قبل پرواز کا وقت چیک کرلیں۔
Comments
0 comment