برطانیہ میں 31 جولائی رواں سال کا گرم ترین دن رہا
ہیتھرو اور کیو گارڈن میں درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Webdesk
|
31 Jul 2024
لندن:برطانیہ میں شدید گرمی کی لہر کے باعث 31جولائی سال کا گرم ترین دن رہا۔
برطانوی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہیتھرو اور کیو گارڈن میں درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
وسطی لندن میں 19 جولائی کو درجہ حرارت 31.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے اختتام پر مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
شدید بارش کے پیشِ نظر یِلو وارننگ جاری کی گئی ہے۔برطانوی میں میڈیا کے مطابق ملک کے کئی حصوں میں جولائی میں درجہ حرارت اس بار اوسط سے چار سے پانچ ڈگری زیادہ رہا۔
Comments
0 comment