برطانیہ میں فضائی نظام مفلوج، 1000 سے زائد پروازیں متاثر

برطانیہ میں فضائی نظام مفلوج، 1000 سے زائد پروازیں متاثر

تقریبا 1000 پروازوں کو مسنوخ کردیا گیا۔
برطانیہ میں فضائی نظام مفلوج، 1000 سے زائد پروازیں متاثر

Webdesk

|

9 Sep 2026

لندن: برطانیہ میں فضائی نظام مکمل طور پر کریش کرگیا، جس کے سبب ہزاروں ملکی و غیر ملکی افراد کرب میں مبتلا ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے فضائی ٹریفک کنٹرول سسٹم میں تکنیکی خرابی پیدا ہونے کے باعث پورے ملک میں کام کاج متاثر ہوا، جس کے سبب برطانیہ کے ایئرپورٹس پر تقریبا 1000 پروازوں کو مسنوخ کردیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق نیشنل ایئر ٹریفک سروسز (این اے ٹی ایس) کی جانب سے تکنیکی خرابی کی اطلاع دی گئی۔ جس میں بتایا گیا کہ فلائٹ پروسیسنگ سسٹم میں ایک بڑے مسئلہ کی شناخت کر لی گئی ہے اور انجینئر اسے ٹھیک کرنے کے لیے کام میں مصروف ہیں۔

رپورٹس کے مطابق لندن میں واقع ہیتھرو ایئرپورٹ سمیت برطانیہ کے دیگر ایئر پورٹس سے آمد و رفت کرنے والی تقریبا 1000 فلائٹیں منسوخ کردی گئی ہیں، جس کے باعث برٹش ایئرویز، ایزی جیٹ، کے ایل ایم اور لفتھانسا جیسی بڑی ایئر لائنز کی پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!