بشار حکومت کی خفیہ جیلوں کی اطلاع دینے پر 5 ہزار ڈالر کا انعام
ویب ڈیسک
|
10 Dec 2024
شام میں اقتدار سنبھالنے کے بعد حکام نے بشار الاسد کی خفیہ جیلوں سے متعلق معلومات دینے والے کو پانچ ہزار ڈالر دینے کا اعلان کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق بشار کی حکومت کے خاتمے اور بدنام زمانہ جیل صید نایا سے قیدیوں کی رہائی کے بعد اب شام میں شہری دفاع نے خفیہ جیلوں سے متعلق عوام سے مدد مانگ لی ہے تاکہ مزید قیدیوں کو زندگی دی جاسکے۔
شامی شہری دفاع کی جانب سے خفیہ جیلوں سے متعلق ٹھوس معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے 5 ہزار ڈالر انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔
ادارے وائٹ ہیلمٹس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زیر زمین جیل، جہاں قیدیوں کو رکھنے کی اطلاعات ہیں وہاں پر ریسکیو ٹیمیں کام کررہی ہیں جبکہ دیگر جیلوں میں زیر زمین آپریشن جاری ہے۔
شہری دفاع نے کہا ہے کہ بشار حکومت کے دور میں جیلوں میں کام کرنے والے اہلکار، ملازمین زیر زمین قائم جیلوں میں لگے دروازوں کے خفیہ کوڈز فراہم کریں تاکہ اندر موجود لوگوں کو رہائی مل سکے۔
Comments
0 comment