چار ممالک میں چاند نظر نہیں آیا، عید پیر کو ہوگی

چار ممالک میں چاند نظر نہیں آیا، عید پیر کو ہوگی

مذکورہ ممالک نے چاند نظر نہ آنے کا باضابطہ اعلان کردیا
چار ممالک میں چاند نظر نہیں آیا، عید پیر کو ہوگی

ویب ڈیسک

|

29 Mar 2025

چار ممالک نے عید الفطر کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان کے 29 روزے مکمل ہونے کے بعد شرعی احکامات کی روشنی میں سعودی عرب سمیت مختلف ممالک میں ماہ شوال 1446 ہجری کے چاند کی تلاش جاری ہے۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک میں سرکاری کمیٹیاں اور شہری چاند کو تلاش کررہے ہیں تاہم حتمی اعلان کچھ دیر میں کیا جائے گا۔

خلیجی میڈیا کے مطابق ملایشیا، انڈونیشیا، آسٹریلیا اور برونائی میں ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد ان ممالک میں عید الفطر بروز پیر ہوگی۔

انڈونیشیا میں چاند نظرنہ آنے کے بعد سوموارکو عید کا اعلان کردیا گیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!