59 mins ago
چین میں 5.3 شدت کا زلزلہ، لوگوں میں خوف و ہراس
Webdesk
|
9 Sep 2026
بیجنگ: چین کے علاقے تبت میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
خبرایجنسی کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3 ریکارڈکی گئی،جبکہ زلزلیکی گہرائی 35 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی،زلزلے کے باعث فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا،گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
چین کا علاقہ تبت چند روزقبل ہی ایک بڑی قدرتی آفت کی زد میں آیا تھا، 26 اگست کو گلیشیئر کے ٹوٹنے کے بعد آنے والے سیلاب اور ملبے کے ریلے نے تبت اور نیپال کے سرحدی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔
نیپال میں تباہی زیادہ ہلاکت خیز ثابت ہوئی،سیلاب نیمکانات، سڑکوں، پلوں اور ہائیڈرو پاور منصوبوں کو شدید نقصان پہنچایا اور ہزاروں افراد لاپتا ہوئے۔
Comments
0 comment